آپریشن ضرب عضب میں 2006 دہشتگرد مارے گئے، زیادہ تر علاقہ خالی کروا لیا

Zarb E Azb

Zarb E Azb

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیفنس کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

سیکریٹری دفاع محمد عالم اور عسکری حکام نے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا رد عمل ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں اب تک دو ہزار چھ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ تین افسروں سمیت ایک سو ننانوے جوان بھی فرض پر قربان ہو گئے۔

دہشتگردوں سے زیادہ تر علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے۔ آپریشن والے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ایک لاکھ سے زائد اہلکار موجود ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے ارکان لائن آف کنٹرول، وزیرستان، سیاچن، آئی ڈی پیز کیمپوں اور آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کریں گے۔