آپریشن ضرب عضب جاری، جیٹ طیاروں کی بمباری سے 47 دہشتگرد ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

راولپنڈی (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ دیئے گئے۔

خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں نے آج صبح تحصیل جمرود کے علاقے راج گل اور کوکی خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی جس سے بیس دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 12 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ خیبر ایجنسی میں ان علاقوں پر فضائی کارروائی کی گئی جہاں سویلین آبادی نہیں۔ پاک درہ میں مکان پر گولہ گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔