آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید چھ دہشت گرد ہلاک

Operations

Operations

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج کے جوان علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے دتہ خیل میں اس وقت پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا جب وہ کلیرنس آپریشن میں مصروف تھے۔

فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ فورسز کو رسد فراہم کرنے والا سویلین بھی فائرنگ کی زد میں آ گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے آپریشن ضرب کے متاثرین کے لیے ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔