گوجرانوالہ : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کی طرف گامزن ہے، پوری قوم دہشتگردوں کا ملک سے صفایا چاہتی ہے ،پاک فوج اور عوام دہشتگردوں کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دینگے۔
دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف قانون کا دائرہ کاروسیع کریں ،آئین و قانون کی حکمرانی میں ہی دہشتگردوں کا خاتمہ ہے ،جمہوریت عوام کو حقوق دینے اور مسائل حل کرنے کا نام ہے مگر افسوس کے عوام کو حقوق کے نام پر صرف دعوئوں سے کام چلایا جارہا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ نوجوان صحا فی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو دہشتگردوں اور انتہا پسندو ں کی طرف سے ملنے والی دھمکیا ں بزدلا نہ فعل ہے انہو ں نے کہاکہ اربا ب اختیا ر کو چا ہیے کہ انسانی حقوق کو بحال رکھتے ہو ئے جلد از جلد کالم نگا رو ں اور صحا فیو ں کو مکمل طو ر پر تحفظ فراہم کیا جا ئے۔
انہو ں نے کہاکہ عدم تحفظ کی وجہ سے الیکٹرانک اور پر نٹ میڈیا سے وا بستہ نمائندگان کا ملک چھوڑ جا نا حکمرانو ں کی غیرت و حمیت پر اٹھنے والا ایک گنائونا سوالیہ نشان ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکمران اگر اپنے عزیز و اقارب اور کنبے کو فول پر و ف سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کر سکتے ہیں تو دوسرے تمام شعبہ ہا ئے زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیو ں ؟ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نوجوان صحا فی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو طالبان کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی زبردست مذمت کرتے ہو ئے کیا۔انہوںنے کہا کہ عوام النا س کی جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ دا ری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک کا خیال کرتے ہو ئے حکمران اپنے فرائض پر توجہ مرکو ز کریں ،شریعت میں رمضان المبارک کو ہمدردی کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں حکمرانوں کی غلط پا لیسیوں کی وجہ سے عوام کے دُکھ درد میں اس مہینہ میںمزید اضافہ ہو رہا ہے۔لہٰذا حکومت دہشتگردوں اور بد امنی پھیلا نے وا لے عنا صر کے خلاف سخت ترین ایکشن لے۔حکمران اپنا خو د محاسبہ کریں کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا کام کئے اور کیا کام تیزی سے کرنا ہونگے۔