اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت شمالی وزیر ستان میں آپریشن کا ارادہ رکھتی ہے تو تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو اعتماد میں لے۔ ایسے آپریشن دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دیں گے۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں پر حملے کے بعد اگر آپریشن کرنا تھا تو پہلے علاقے سے بچوں اور خواتین کو نکالا جانا چائیے تھا۔
انہوں نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائی سے انتہا پسندی اور دہشت گردی بڑھے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب اگر کسی فوجی آپریشن کا ارادہ ہے تو اس سے پہلے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چائیے۔ آپریشن کسی بھی مسلے کا حل نہیں آل پارٹیز کانفرنس نے حکومت کو فوجی آپریشن کا نہیں بلکہ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کرفیو لگا ہوا ہے اس پر صدر مملکت کی خاموشی حیران کن ہے۔