اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ میر علی میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں ہمارے جوانوں کے پختہ ارادے اور عزم کا اظہار ہیں۔
آپریشن ضرب عضب اہداف کے حتمی حصول تک جاری رہے گا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کو دہشت گردوں سے چھٹکارا دلانے کےلیے شروع کیا گیا۔
پاکستان کی فورسز دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے ڈھونڈ نکالیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اہداف کے حتمی حصول تک جاری رہے گا۔