کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن ”ضرب عضب” کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ملک بچانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد پچاس ہزار سے زائد افراد کی جانیں لے چکے ہیں۔ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوج کا ساتھ دیں۔