مخالفین اپنی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکے: چودھری محمود بشیر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : ایم این اے چودھری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ مخالفین اپنی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت آج بھی عوام کا اولین انتخاب ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی بھاری اکثریت میں کامیابی پارٹی کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

عوام وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں خراج تحسین کے لائق ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب نمائندے بھی عوام کی بھرپور خدمت کا حق ادا کرتے رہیں گے۔