ڈسکہ (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے مخالفوں کو نوشہرہ میں گھس کر مارا ہے۔
مریم نواز نے ڈسکہ کا دورہ کیا اور پولنگ کے دن جاں بحق کارکن کے لواحقین سے تعزیت کی۔
ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ذیشان کی جان گئی لیکن مقدمہ اس کے بھائی کے خلاف درج کیا جارہا ہے، انہوں نے کیا کیا حربہ نہیں اپنایا، افسران کے تبادلے کیے گئے جبکہ سروے میں ن لیگ اوپر اور یہ کہیں تھے ہی نہیں، پی ٹی آئی کو معلوم تھا کہ ذلت ہونے والی ہے۔
مریم کا کہنا تھا کہ ڈسکہ اور وزیرآباد دور کی بات ، ان کو نوشہرہ میں گھس کے مارا، عوام اپنے ووٹ پر پہرا دینا جانتے ہیں، ووٹ چوروں سے کہتی ہوں ،شرم کرو حیاکرو، عوام نے ان کی ضمانتیں ضبط کرادیں، پولنگ سست کرانے سے کچھ نہیں ہوا تو وہ پولنگ کے تھیلے لے کر پتلی گلی سے بھاگنے لگے۔
ان کا کہنا تھاکہ چور چور کا شور مچانے والو،، سُن لو، عوام کو اصل چور کا پتا چل گیا ہے، عوام نے اس بار ووٹ چوری ہونےنہیں دیا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی تو 300ووٹ جعلی نکلے، ووٹ چور عمران خان کی عقل مندی کو سلام کرتی ہوں، عمران کی بی وقوفی نے ڈسکہ کا الیکشن پورے پاکستان کا الیکشن بنادیا، سب کو پتہ چل گیا کیسے2018کا الیکشن چوری کیاگیا، بجلی، گیس، چینی کی چوری کےبعد الیکشن کمیشن کےعملے کو چوری کیا۔
مریم نواز نے این اے 75 میں ری الیکشن کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مشکوک قرار دے کر حمتی نتیجہ روک دیا ہے۔