اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار لانے کیلئے پی پی کا پی ٹی آئی سے رابطہ

PP - PTI

PP – PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے لیے تحریک انصاف سے رابطہ کیا۔ لیکن اس سے پہلے ہی تحریک انصاف نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے بھی اپنے صدارتی امیداور کی حمایت کے لیے تحریک انصاف سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم پارٹی نے اپنا صدارتی امیدوار لانے کا فیصلہ کیا اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کو نامزد کردیا ہے ، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور اپوزیشن کا متفقہ امیدوار لانے پر زور دیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوارکا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہونا چاہیے۔