اضلاع کی خبریں 31/5/2014

طاہرالقادری اور چوہدری برادران سیاسی بے روز گار ہیں، پرویز رشید
لاہور(پی ا یم ا ین ) وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اور چوہدری برادران سیاسی بے روز گار ہیں، ان میں سے ایک اپوزیشن اور دوسرا پارلیمنٹ میں نہیں آ سکے گا۔لاہورسے جاری اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور چوہدری برادران تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان پنجرے کے گرد گھوم رہے ہیں لیکن اندر جانے سے ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بغیر ٹکٹ کے مسافر ہیں جن کی ٹکٹ اسٹیشن پر چیک ہو گی جب کہ سابق صدر پرویز مشرف کی باقیات اس کے پیاروں کو جمع کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ طالبان کے جو گروپ ہتھیار ڈال دیں گے اور حکومت سے مذاکرات کریں گے ان سے بات کی جائے گی، جو تحریب کاری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں: امریکی عہدیدار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(پی ا یم ا ین)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، پٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اوگرا سمری میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کم کرنے کی سفارش منظور کر لی ہے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے حکومت کو ارسال کی گئی سمری میں یکم جون سے پیٹرول ایک روپیہ تیس پیسے فی لٹر ، ہائی آکٹین دو روپے ، تینتالیس پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ ، اکیاسی پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں باسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔تفصیلات کیمطابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہ ڈال کر انھیں ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن آج شام جاری کردیاجائے گا۔واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول ایک روپیہ 3 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 80 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.81 روپے اور ایچ او بی سی کی قیمت 2.43 روپے فی لیٹراضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی اس کے علاوہ اوگرا نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ چونکہ اگلے ہی ہفتے بجٹ کا اعلان کیا جانا ہے ، اس لئے موجودہ قیمتوں میں ردّوبدل نہیں کیا جانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی اغوا
لاہور(پی ا یم ا ین )پاکستان کے صوبے پنجاب سے اس سے پہلے بھی دو سیاستدانوں کے صاحبزادوں کو اغواکیا جا چکا ہے۔پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا جمیل خان کو نامعلوم افراد نے وسطی پنجاب سے سنیچر کو اغوا کر لیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ اغوا برائے تاوان کی واردات ہے تاہم اس حوالے سے معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا برائے تاوان اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ لکسیاں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ رانا جمیل کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ایس ایچ او کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔اس سے قبل رانا جمیل کے بھائی رانا وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے بھائی کی اہلیہ کو راولپنڈی کے نزدیک گاڑی سے اتار دیا اور ان کے بھائی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔رانا جمیل کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ اغوا کاروں نے ان کے شوہر کی رہائی کے بدلے تاوان طلب کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب سے اس سے پہلے بھی دو سیاستدانوں کے صاحبزادوں کو اغواکیا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میڈیا کو فوج سے اور فوج کو سیاستدانوں سے لڑانے کی کوشش ہورہی ہے، احسن اقبال
لاہور(پی ا یم ا ین)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت میڈیا کو فوج سے اور فوج کو سیاستدانوں سے لڑانے کی کوشش ہورہی ہے، جلتی پر جو تیل لگا رہے ہیں وہ پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کہیں سے اگر آگ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے اس پر تیلیاں نہیں لگانی چاہئیں، پاکستان میں غیر آئینی اقدام کا دروازہ بند کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران اور طاہرالقادری ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،راناثناء اللہ
لاہور(پی ا یم ا ین)وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران اور طاہرالقادری ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،یہ مسترد شدہ چہرے ہیں جو آمریت کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں،یہ چہرے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقی کی راہیں ایسی اپنائی ہیں کہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، دعا کریں کہ ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان آئیں اورہم ان کاجن نکالیں، طاہرالقادری نے غیر قانونی طریقے سے پیسے بنائے ہیں، تحقیقات کرائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، یہ کونسی قوت ہے جو ان کو سبق سکھا رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری تو کہیں سے کونسلر بھی منتخب نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے ملک بھر سے جتنے امیدوار کھڑے کیے، اگر وہ جیت بھی جاتے تو اکثریت نہ ہوتی، دونوں سیاسی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور: بے روزگار شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
لاہور(پی ا یم ا ین)لاہور میں بے روزگار شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں عارف نامی شخص اچانک بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد کھمبے کے ارد گرد جمع ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے عارف کو کھمبے سے نیچے اتارا تو پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا عارف بے روزگاری سے تنگ ا? کر کھمبے پر چڑھا لیکن بظاہر اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں لگ رہا۔ پولیس کے مطابق جب عارف سے کھمبے پر چڑھنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ تاریں صاف کرنے گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی(پی ا یم ا ین)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ خاموش کالونی میں فائرنگ سے غلام عباس جاں بحق ہو گیا۔ گارڈن سے انور کی تشدد زدہ لاش ملی۔ لانڈھی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریلوے پولیس اہلکار ذکریا کو قتل کر دیا۔ ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور لیاری گلستان کالونی میں دستی بم حملوں میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کورنگی میں ڈی سی کورنگی زبیر احمد کی گاڑی پر سے انکا ڈرائیور اور پولیس گارڈ زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب لیاری چاکیوڑاہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ناظم آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ کھارادر میں ایس آئی یو پولیس نے چھاپہ مار کر 4 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
۔نیشنل نیوز۔۔۔(31-05-2014)
بجلی کے اضافی بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کا اجلاس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اضافی رقم کے ساتھ موصول ہونیوالے بلوں کی کاپی متعلقہ عوامی نمائندوں کے دفتروں میں جمع کرائیں۔ لوگوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا
کراچی(پی ا یم ا ین)متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اضافی رقم کے ساتھ موصول ہونیوالے بلوں کی کاپی متعلقہ عوامی نمائندوں کے دفتروں میں جمع کرائیں۔ لوگوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں عوام کے مسائل کوجنگی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور عوامی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس گذشتہ روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں منعقدہواجس میں پانی، بجلی، صحت وصفائی، بہترسفری سہولیات اورامن وامان کی صورتحال سمیت عوام کودرپیش دیگربنیادی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کراچی کے شہریوں کو”کے۔ الیکٹرک ” کیجانب سے اضافی بلوں کی فراہمی اورلوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے جن کوہنگامی بنیادوں پرقابوکرنے کیلئے متعلقہ ادارے سے بازپرس جائے اورعوام کواس ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔علاوہ ازیں متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیئے میں کراچی کے عوام سے کہاہے کہ وہ ”کے۔ الیکٹرک کے حوالے سے ایسے تمام بجلی کے بل جوکہ ایکسسز (اضافی بل )کے زمرے میں آتے ہوں ایسے تمام بلوں کی درستگی کے لئے ان بلوں کی ایک فوٹوکاپی بمعہ اپنے نام اور فون نمبرکے ساتھ یکم جون سے 5 جون2014ء شام 6 سے رات10بجے تک اپنے متعلقہ ایم پی اے کے دفاترمیں جمع کرادیں جہاں خصوصی طورپراضافی بلنگ ڈیسک کا قیام عمل میں لایاگیاہے تاکہ اضافی بلوں سے متعلق عوام کے مسائل کو کے۔ الیکٹرک’ انتظامیہ کی مددسے حل کیاجاسکے اورعوام کواضافی بلوں سے نجات دلائی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملتان:سینٹرل جیل میں خواتین پولیس اہلکاروں کی پاؤسنگ آوٹ پریڈ
ملتان(پی ا یم ا ین)ملتان سینٹرل جیل میں خواتین پولیس اہلکاروں نے پاؤسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شاندار مارشل آرٹ اور کماونڈو ایکشن کے ذریعے حاضرین کو حیران کردیا۔سینڑل جیل میں چھتیس خواتین وارڈنز کی پاسنگ آوٹ پریڈ ھوئی، ان خواتین کو چار ماہ تک ٹریننگ کرائی گئی اور ٹریننگ میں جدید اسلحہ سمیت جیل کے اندر تمام مشکلات سے نمٹنے کے طریقے بھی سیکھائے گئے۔ خواتین اہلکاروں نے مارشل آرٹ ، جدید اسلحہ چلانے اور دشمن کو غیر مسلح کرنے کا عملی مظاہرے بھی کیے۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات شوکت فیروز تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹریننگ کے بعد خواتین اہلکار اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو صحیح طریقہ سے سرانجام دے سکیں گی۔ تقریب کے آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ اس موقع پر ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین اہکار ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دیتی نظر آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئی ایم سی کی درخواستوں کی سماعت کیلئے چیف جسٹس نے خصوصی بنچ بنادیا
اسلام آباد(پی ا یم ا ین)چیف جسٹس پاکستان نے انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن کی جیو کے خلاف ملک بھر میں قائم مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے آئی ایم سی کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیا ہے ، بنچ میں جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔تین رکنی بنچ 2 جون کو آئی ایم سی کی اس درخواست پر سماعت کریگا کہ جیو کے خلاف ملک بھر میں قائم تمام کیسز کو یکجا کرکے سماعت کی جائے اور عدلیہ مخالف بینرز کی سماعت بھی اسی کے ساتھ کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے،ملک میں طالبان جیسی حکومت نہیں بننے دینگے،آصف زرداری
نوشہرہ( پی ا یم ا ین)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک میں طالبان جیسی حکومت نہیں بننے دیں گے۔ نوشہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات جیسے حالات نہیں چاہتے، صوبے امن چاہتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قیام امن کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کاساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں طالبان جیسی حکومت نہیں بننے دیں گے۔ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن قائم ہو، ہماری یہی خواہش ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنان اور رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اختلافات ختم کرکے مثال قائم کریں۔تفصیلات کیمطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود جمہوریت کے لیے نتائج قبول کیے جو کھیل کھیلا جا ر ہا ہے اس سے واقف ہیں لیکن کسی کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ پارٹی کنونشن سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی ہے۔ جمہوری اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ عام انتخابات میں کھلی دھاندلی ہوئی لیکن اس کے باوجود جمہوریت کی بقاء کے لیے نتائج کو تسلیم کیا۔ ملک میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس سے واقف ہیں لیکن کسی کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناراض کارکن تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ کو جائز حقوق نہ دیئیگئے تو احتجاج کے تمام آپشن کھلے ہیں، شرجیل میمن
کراچی(پی ا یم ا ین)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن وفاق کی جانب سے گیارہ اہم منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے نکالنے پرن لیگ پر برس پڑے۔کہتیہیں کہ مسلم لیگ ن سندھ کے عوام سے انتقام لے رہی ہے، نوازشریف صرف جی ٹی روڈ اور لاہور کے نہیں، پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔سندھ کو جائز حقوق نہ دیئیگئے تو احتجاج کے تمام آپشن کھلے ہیں۔اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیراعلی سندھ کی وفاق سے نرم مزاج ناراضگی کو گرما دیا اور مسلم لیگ نواز پر شدید تنقید کی کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے اور سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وفاق نے کراچی سمیت پورے سندھ کے گیارہ اہم منصوبوں کو اپنے ترقیاتی پروگرام سے نکال دیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نواز لیگ مفاہمت کی سیاست کی خلاف ورزی کر رہی ہے، پورا ملک سندھ کے ٹیکس پر چل رہا ہے، لیکن کماو پوت کا خیال نہیں کیا جا رہا۔ لاہور میں پچاس فیصد لائن لاسز ہیں مر واپڈا کی نااہلی کی سزا بھی سندھ کے عوام کو دی جا رہی ہے۔ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے سے لگتا ہے کہ نواز لیگ نوے کی دہائی کی سیاست کر رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی کبھی نہیں جھکے گی۔ وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن پر بڑے بڑے اعلانات تو کیے مگر ایک روپے کی بھی مدد نہیں کی۔ مشترکہ مفادات کونسل میں ان کا رویہ آمرانہ ہے جس کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر گیارہ منصوبے شامل نہیں کیے گئے تو احتجاج کے تمام آپشن کھلے ہیں۔ وزیراعظم صرف جی ٹی روڈ یا لاہور کے نہیں پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اس لیے وہ سندھ کو اپنا جائز حق دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ: اسکول کے بچوں کی گاڑی الٹ گئی، چالیس بچے زخمی
شیخوپورہ(پی ا یم ا ین) اسکول کے بچوں کی گاڑی الٹ گئی، چالیس بچے زخمی ہوگئے، حادثہ مرید کے روڈ پر دوپہر دو بجے کے قریب اْس وقت پیش آیا جب سکول سے چھٹی کے بعد پیٹر انجن گاڑی سوار بچے بچیاں ہنسی خوشی گھر واپس آ رہے تھے۔ بچوں سے بھری پیٹر انجن گاڑی جب “سی کھم گاؤں کے قریب پہنچی تو دائیں طرف سے ا?نے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر چھوٹی نہر میں گر گئی۔ حادثے میں چالیس سے زیادہ بچے زخمی ہو گئے۔ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر بعض بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال میں ایسے مناظر تھے کہ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی کمسن بچے بچیاں زخموں سے چور تھے کوئی بیڈ پر بے ہوش پڑا تھا تو کسی کو ڈرپ لگی ہوئی تھی۔ گاڑی کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سڑک پر لانے کے قابل بھی نہ تھی لیکن سکول جانے کے لئے کوئی اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بچے اس پر سفر پر مجبور تھے۔ پیٹر گاڑی کی نہ تو کوئی رجسٹریشن ہوئی اور نہ ہی اس پر کوئی نمبر لگا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاق سندھ کو نظر انداز کررہا ہے، سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو
حیدرآباد(پی ا یم ا ین)سینئر صوبائی وزیر و وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو نظر انداز کررہا ہے جس کی وجہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی سندھ میں شکست ہے۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ بے دلی کا رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے گیارہ مئی کو یوم احتجاج منا کر غیر جمہوری قدم اٹھایا ہے اور سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اپوزیشن بنچوں پر نہیں بیٹھ رہے ہیں جس کی وجہ سے تاحال اپوزیشن لیڈر مقرر نہیں کیا جاسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، لینڈ مافیا سمیت دہشت گردی کو روکنے کے لئے آپریشن تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد شروع کیا گیا تھا جو حکومتی رٹ قائم ہونے تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مظفر گڑھ، جمشید دستی کی درخواست پر جیو کیخلاف مقدمہ درج
مظفرگڑھ(پی ا یم ا ین)مظفرگڑھ میں جمشید دستی کی درخواست پرجیوکیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ سیشن جج کے حکم اور ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں جیواورجنگ گروپ کیخلاف مقدمہ درج کرالیاگیا۔ مقدمہ گستاخانہ پروگرام اور آئی ایس آئی کے خلاف جیو کیروییپر درج کرایاگیا۔