لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی ٹی او آرز کمیٹی سے بھاگ گئی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے رجو ع کر کے اپوزیشن نے کمیٹی سے راہ فرار اختیار کیا، پیپلزپارٹی کو علم تھا کہ آصف علی زرداری کا سرے محل بھی احتساب کی زد میں آئے گا۔
جب کہ تحریک انصاف کو ڈر تھا کہ احتساب میں عمران خان کی آف شور کمپینوں کا بھی حسا ب دینا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی او آرز کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع کرائیں گے۔