لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا آج ٹی او آرز اے ٹی ایم مشینیوں کو بچانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ قوم ایسے ٹی او آرز کو قبول نہیں کرے گی۔ بڑے بڑے شرفا نے قرضوں کو معاف کروایا ہے۔ اگر اپوزیشن صاف ستھری ہے تو اسے شامل کرواتے۔ طلال چودھری نے کہا اپوزیشن ٹی او آرز کے پیچھے نہ چھپے نواز شریف نے اپنے آپ کو پہلے ہی پیش کر دیا ہے۔
ہمیں قرضہ معاف کرانے والی شق کو نکالنے پر اعتراض ہے کیونکہ قرضہ معاف کرانے والوں کو اب معافی نہیں ملے گی۔ کوئی بھی ٹی او آرز شامل تو ہو سکتا ہے لیکن ڈیلیٹ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا اپوزیشن کا یہ اتحاد ٹی او آرز ایڈ کرنے نہیں ڈیلیٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
طلال چودھری نے کہا ہماری جماعت پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر جانے کو تیار ہے۔ وزیراعظم دبانگ دہل کہہ رہے ہیں ان سے احتساب شروع کیا جائے لیکن اپوزیشن احتساب رکوا رہی اور حکومت کرانا چاہتی ہے۔ لوگوں کو ٹیکس اور قرضہ معاف کرانے والوں کا پتا چلنا چاہیے۔