اپوزیشن کبھی فرینڈلی نہیں ہو سکتی، خورشید احمد شاہ

Khursheed Ahmed Shah

Khursheed Ahmed Shah

اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اپو ز یشن کبھی فرینڈلی نہیں ہوسکتی۔ ہم خاموش ہو کر بیٹھ جائیں تو ملک کو نقصان ہوگا سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی کوششیں کیں اور اگر کل حکومت اس سلسلے میں کوئی قانون لے آئے تو ہم ان سے ایک قدم آگے ہونگے۔

انہوں نے فخرو بھا ئی کے استعفی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے استعفی دے کر ہمارے موقف کی تائید کی ہے کہ الیکشن غلط ہوا ہے اور صدارتی الیکشن اب کنٹروورشل معاملہ بن چکا ہے۔

صدر آصف علی زرداری عہدہ ختم ہونے کے بعد پارٹی قیادت سنبھالیں گے اور ایکٹو ہونگے۔ انہوں نے صدر پر کیسیز کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ اب اپنی جان چھڑائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ریزولیشن دیکھ لیں۔