اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی، دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے تلوں میں کتنا تیل ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تھریٹ الرٹس کی بنیاد پر حکومت پنجاب نے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اپوزیشن کی جانب سے تالے توڑ کر وہاں سامان پہنچایا گیا، ساتھ ہی بار بار قانون کو للکارا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں کہیں بھی کسی سڑک پر کوئی کنٹینر دکھائی نہیں دے گا، ہم کسی سڑک کو اس لیے بلاک نہیں کریں گے کہ اپوزيشن جلسہ نہ کرے۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے تلوں کا تیل دیکھنا چاہتے ہيں لیکن اپوزيشن انتشار اور تصادم کا بیانیہ سامنے لا رہی ہے۔