لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت کیلئے شگفتہ مزاج ٹی او آرز بنائے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کو تسلیم کروانا اور ان پر عملدرآمد کروانا بہت ضروری ہے اگر ایسا نہ کیا جاسکا تو ملک میں جمہوریت کو نقصان ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاناما لیکس حساس معاملہ ہے ، اس سکینڈل میں کسی کا بھی نام آیا ہو اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہیئیں۔