اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات حکومت کے نئے ٹی او آرز بھی اپوزیشن کو رام نہ کر سکے۔ اپوزیشن کی جانب سے بھی نئے ٹی او آرز تیار۔ منگل کو پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے اعلان۔
حکومت کے چار نئے ٹی او آرز پر مشاورتی اجلاس کے بعد اعتزاز احسن نے کہا کہ لگتا ہے حکومت ہر صورت وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو بچانا چاہتے ہے۔
اپوزیشن کل نئے قابل عمل ٹی او آرز پیش کرے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے درست موقف کو تسلیم کریں گے۔ چاہتے ہیں بلا تفریق احتساب ہو۔
اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا آغاز ہر صورت وزیراعظم اور انکے اہل خانہ سے ہی ہونا چاہیے۔