اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چودھری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد دھما کے کے بعد اُن کا خاموش بیٹھنا درست نہیں، موجودہ حالات میں بھی چودھری نثار سامنے نہیں آ رہے، جو باعث تشویش ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ اظہار خیال کی آزادی ہونی چاہیے، یہ جمہوریت کا حسن ہےاور اس کے لیے لوگ اگر جلسے کرتے ہیں اور وہ پر اُمن ہوں، تو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔
رانا ثنا اللہ کے استعفے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ اس اقدام سے ثابت ہوا ہے کہ واقعی حکومت نے کچھ کیا تھا۔