اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ٹیلی فونک رابطہ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خورشید شاہ نے کہا۔
کہ چیف الیکشن کمشنر صرف سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیے۔ انتخابی اصلاحات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہونا چاہیے خورشید کا مزید کہنا ہے کہ وہ بطور اپوزیشن لیڈر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرائیں گے۔