اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ قومی اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کے رکن مقرر

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا، کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی کے سید غلام مصطفی شاہ کا نام قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی سے خارج کر کے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، کمیٹی کے چئیرمین کے انتخاب کے لئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے۔