اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امن و امان کی صورتحال اور آپریشن ضرب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید نے آئی ڈی پیز کو درپیش مشکلات اور مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ قائد حزب اختلاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین آئی ڈی پیز کیمپوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور سیکورٹی مزید بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے متاثرین کے کیمپوں میں چھ گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کیمپوں کی سیکورٹی مقامی انتظامیہ کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔