اپوزیشن کی تحاریک مسترد، سندھ اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دیدی

Sindh Assembly

Sindh Assembly

سندھ (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی نے حزب اختلاف کی چارارب روپے سے زائد کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد کرتے ہوئے 6 کھرب 58 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار 400 روپے کے مطالبات زر کثرت رائے سے منظور کر لیے۔ کراچی ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئیں کٹوتی کی ریکارڈ 1112 تحاریک مسترد کر دی گئیں جس کے بعد ایوان نے آئندہ مالی سال 2013-14 کے بجٹ کے لیے حکومت کی طرف سے چھ کھرب اٹھاون ارب باسٹھ کروڑ چالیس لاکھ اکتالیس ہزار چار سو روپے کے مطالبات زر منظور کر لیے۔

حکومت کی جانب سے ایوان میں نئے مالی سال کیلئے 59 مطالبات زر پیش کیے گئے تھے جو کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ کٹوتی کی سب سے زیادہ تحاریک متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔ ایوان نے 37 ارب 96 کڑور 33 لاکھ اکیاسی ہزار اور 780 روپے کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا۔ ضمنی بجٹ کے خلاف کسی رکن کی جانب سے تحریک کٹوتی جمع نہیں کرائی۔