اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی، اے این پی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادی جماعتوں نے ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ کے روئیے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اپوزیشن جماعتیں چودھری نثار کے رویئے کیخلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی مخالفت اور مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔