اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سیاسی مخالفین پر جوابی وار۔ کہتے ہیں قانون پڑھنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے اور گھٹیا سیاست نہ کریں اپنی طرف سے لگا لیتے ہیں کہ 8 ہزار ملازمین کی لسٹیں بن گئیں۔
ڈار صاحب کاکہنا تھا پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے اضافی آمدن میں سے صوبوں کو بھی حصہ دیا۔ پاکستان میں تیل خطے کے ملکوں کی نسبت سستا ہے۔ بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشا سب نے ٹیکس بڑھائے ہیں۔
عالمی برداری میں پٹرول کی قیمت ایک ڈالر اور پاکستان میں 73 سینٹ ہے اسی طرح ڈیزل بھی ایک ڈالر اور پاکستان میں 79 سینٹ ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف سے سوا پانچ ارب ڈالر کا قرض لیا تو ساڑھے چار ارب ڈالر واپس بھی کئے۔ مردم شماری کے لئے پاک فوج کی خدمات کی ضرورت ہے حکمت عملی چار روز میں طے پا جائے گی۔