اپوزیشن جماعتوں کا سینٹ اجلاس کا بائیکاٹ جاری

Opposition Party

Opposition Party

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا سینٹ اجلاس کا بائیکاٹ جاری ہے، آج بھی پارلیمنٹ کے باہر سینٹ کا اپنا اجلاس منعقد کریں گی۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ آج بھی جاری رہے گا۔ سینیٹ کا اجلاس سینیٹر شاکر حسن کی صدارت میں آج پھر پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر ہوگا۔ سینیٹ کے ارکان کی جانب سے کل ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز حکومتی کمیٹی اپوزیشن کو منانے بھی گئی تاہم اپوزیشن نے اپنے ایجنڈے کے تحت اجلاس باہر بلایا اور آج بھی اجلاس اپوزیشن کے ایجنڈے کے تحت باہر بلایا جائے گا۔