لاہور (جیوڈیسک) امیر کالعدم تحریک طالبان پنجاب عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی مسلم لیگ ن کو جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔ لیکن مسلم لیگ ن کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ کے بیج بونا آسان مگر فصل کاٹنا مشکل ہوتی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے بتایا ہے کہ نیٹو اور امریکا شمالی وزیرستان میں آخری معرکہ لڑنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں سعودی وزیرخارجہ کی آمد وزیرستان میں آپریشن کے سلسلہ کی ایک کڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی مسلم لیگ ن کو جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔ لیکن مسلم لیگ ن یاد ر کھے کہ لڑائیوں کے بیج بونا آسان مگر فصل کاٹنا مشکل ہوتی ہے۔ امریکا پاکستان میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔
شمالی وزیرستان کے عوام کو ہجرت پر مجبور کیا گیا تو تجزیہ نگاروں اور دانشوروں کو بھی گھر چھوڑنا پڑیں گے۔ ٹی ٹی پی کی مرکزی شوریٰ مذاکرات کا فیصلہ کر چکی ہے۔
حکومت کو اس کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، منور حسن، عمران خان اور سمیع الحق مذاکرات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔