اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو امتیازی قرار دے دیا، کہتے ہیں حزب اختلاف چاہتی ہے کہ صرف وزیر اعظم کا احتساب ہو، باقی سب کو استثنیٰ مل جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے خصوصی قانون بنانے کی ضرورت نہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والوں کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔