اپوزیشن کا احتجاج روکنے کیلئے مذاکرات کئے جائیں : پیپلزپارٹی

PPP

PPP

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ جمہوری دور حکومتوں میں اپوزیشن جلسے جلوس اور احتجاج کیا کرتی ہیں اور یہ پر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہو تا ہے حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور اپوزیشن کے احتجاج کو طاقت سے کچلنے کے بجائے ان سے بات چیت کے راستے کو اپنانا چاہئے۔

ادھر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صد ر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو آمر انہ کے بجائے جمہو ری اندازمیں فیصلے کر نا ہو نگے، ملک کسی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ حکمران ہرمحاذ پر ناکام ہو چکے ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ حکو مت کی اپنی غلطیوں اور کو تاہیوں کی وجہ سے اس کی مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔