اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سب کو مل کر انسداد دہشتگردی پالیسی کامیاب بنانا ہو گی، سیکورٹی اور خارجہ پالیسی پر اپوزیشن حکومت کا مکمل ساتھ دیگی، کہتے ہیں سکندر کا صدر آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ سب کو مل کر انسداد دہشتگردی پالیسی کو کامیاب بنانا ہو گا۔ اپوزیشن سیکورٹی اور خارجہ پالیسی پر حکومت کا مکمل ساتھ دیگی۔ اپوزیشن اور حکومت مل کر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرے۔
سکندر کا صدر آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، سوشل ذرائع پر صدر زرداری کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ کراچی، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈر کی ہدایت پر کل کراچی جاں گا۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا تعلق بہت پرانا ہے۔ دونوں جماعتوں میں کوئی جھگڑا نہیں ہوگا اور الطاف حسین کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جائے۔