اپوزیشن سینیٹ اجلاس کیلئے ریکوزیشن عاشورہ کے بعد جمع کرانے گی، ذرائع

Senate Requisition

Senate Requisition

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن عاشورہ محرم کی تعطیلات کے بعد جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو ایشوز ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس کیلئے ریکوزیشن پر ابتدائی کام کر لیاہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اجلاس طلب کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ریکوزیشن آئندہ ہفتے کے دوران جمع کرا دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے اپوزیشن نے بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو صوبوں کے ساتھ مل کر نئی تاریخیں دینے کے فیصلے کے بعد اب کوئی نیا ایشو ڈھونڈا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اپوزیشن سید منور حسن کے متنازع بیان کو ریکوزیشن کے لیے بطور ایشو استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔