تھر کے غم میں نڈھال لوگوں نے تھر کا کبھی دورہ تک نہیں کیا، پی پی

PPP

PPP

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل اور جنرل سیکریٹری نجمی عالم نے تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں اراکین نے سندھ حکومت کو مستعفی ہونے اور سندھ حکومت ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں قادر پٹیل اور نجمی عالم نے کہا ہے کہ تھر کے غم میں یہ لوگ نڈھال ہیں جبکہ آج تک انہوں نے تھر کا ایک بھی دورہ نہیں کیا اور تھر کے عوام کی ہمدردی سمیٹنے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور میڈیا نے تھر کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ حکومت کے خلاف کہانی گھڑی ہے یہ ایسے راگ الاپ رہے ہیں کہ جیسے یہ لوگ وہاں کے رہنے والے ہوں، ہم بار بار اپوزیشن کو کہہ چکے ہیں کہ وہ آئیں اور تھر کا دورہ کریں لیکن وہ لوگ نہیں آتے۔