ظلم کے خلاف کلمائے حق بلند کرنا حضرت امام حسین کی سنت ہے۔ الحاج باؤ محمد رفیق

Bao Muhammad Rafeeq

Bao Muhammad Rafeeq

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہید کربلا حضرت امام حسین کی اسلام کیلئے قربانی تا قیامت یاد رکھی جائے گی۔ اہل بیت کی محبت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور ایمان کا سرمایہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارالحاج بائو محمد رفیق رہنما جماعت اہل سنت نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدالشہدا حضرت امام حسین کی اسلام کیلئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اہل بیت سے محبت دراصل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہے اور مسلمانوں کے ایمان کا سرمایہ ہے۔

ظلم و جبر اور باطل کے خلاف آواز بلند کرنا حضرت امام حسین کی سنت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کو جنت کے نوجوانوں کے سردار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے راہ حق میں جان کا نذرانہ پیش کرنے کا درس دیا۔ اور قیامت تک آنے والی نسلوں کو بتا دیا کہ راہ حق میں جان دینا بہت ہی عظیم کام ہے۔