جبر واستحصال کا خاتمہ کئے بغیر دہشتگردی سے نجات ناممکن ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی یہ بات سو فیصد درست ہے کہ پاکستانی قوم نہ صرف پرامن تہذیب و تمدن یافتہ اور اخلاص و اخوت والی قوم ہے بلکہ دنیا کے امن کو لاحق دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے میں اس قوم کا کردار سب سے نمایاں ،فعال ، منظم اور سب سے زیادہ قربانیاں دینے والی قوم کا رہا ہے اور آج بھی یہ قوم دہشتگردی کیخلاف پوری طرح متحد و منظم ہے۔

تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے قائد و چیئرمین امیر علی پٹی والا ، وائس چیئرمین محمد اسلم خان، صدر محمد سلیمان راجپوت ،جنرل سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ، فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر اور تبسم ناز نے مرکز روشن پاکستان پر آنے والے سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دہشتگرسی تیزی سے پنپ رہی ہے جس کی وجہ استحصال اور جبر و ظلم کا نظام ہے کیونکہ حقوق سے محرومی ، مایوسی کو جنم دے رہی ہے جو جرائم کے فروغ اور بغاوت و دہشتگردی کا باعث بنی ہوئی ہے

اسلئے دنیا کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے اور اقوام عالم کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پاکستان سمیت دنیا کی ہر ریاست کو تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے پیش کردہ فارمولے کے تحت عوام کو شراکت اختیار و اقتدار کی فراہمی کے ساتھ احتساب کا حق اختیار بھی عوام کو دینا ہوگا تب ہی استحصال ،جبر اور ماےوسیوں کا خاتمہ اور دہشتگردی سے دنیا کو نجات دلانا ممکن ہوگا۔