ظلم و استحصال کیخلاف آواز بلند کرنا ہر مظلوم کا فرض ہے ‘ راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عبدالفتح سولنگی کے قتل اور پولیس و انتظامیہ کی جانب سے عبدالفتح کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنانے کی بجائے تحقیقات کو رخ موڑنے اور نامزد ملزمان کے ایف آئی آر میں عدم اندراج کیخلاف سولنگی برادری کی جانب سے 22 جولائی کو مورومیں کئے جانے والے پر امن احتجاجی مظاہرے کیلئے سولنگی قوم کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے رہنماؤں امیرسولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ واجہ عدنان بلوچ ‘ مشتاق پٹھان ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ یونس سایانی ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ سلیمان راجپوت ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ڈاکٹر فتح میمن ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ودیگرنے راجونی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں’ قومیتوں اور برادریوں سے اس مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے اس میں شرکت کی۔

عبدالفتح سولنگی کے قتل کیخلاف ہر شہر میں پر امن مظاہرے کے ذریعے صدائے احتجاج بلند کرکے ظلم و استحصال کے خاتمے کی بنیاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔