جبر کی قوتیں حق اور سچ کی آواز دبا دینا چاہتی ہیں: عمران چنگیزی
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جبر کی قوتیں حق اور سچ کی آواز دبا دینا چاہتی ہیں مگر وہ تا قیامت کامیاب نہیں ہو سکیں گی صحافت کے کربلا میں صحافی تقلید حسین میں حق و صداقت کیلئے اپنا سب کچھ لٹانے اور سر کٹا دینے کا بھی حوصلہ رکھے ہیں۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن (این جی پی ایف) کے چیئرمین و نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی ہیومن رائٹس ونگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے کراچی میں واقعہ نجی ٹی وی چینل و میڈیا گروپ کے دفتر پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کی ناکامی کے باعث مٹھی بھردہشت گرد پوری قوم کو یرغمال بنائے ہوئے اور حکومت عوام و صحافی حضرات کے ساتھ اب میڈیا گروپس کی حفاظت میں بھی ناکام ثابت ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت و دولت کے نشے میں اندھے اپنی سلطنت کے قیام اور اپنی سلطنت کی حفاظت کیلئے ہر ایک کو اپنا معتقد ‘مقتدی و غلام بنانے کیلئے جبر کے تمام ہتھکنڈے آزمانے والے حق و سچ کے دشمن ہیں اور فریضہ پرچار حق کی راہ میں صحافت کا راست چلن انہیں پسند نہیں اسی لئے ولی بابر سمیت سینکڑوں صحافی قتل کئے جاچکے ہیں اور میڈیا گروپس پر حملوں کے ذریعے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن جو ڈر جائے وہ صحافی نہیں اور جو سچ و حق کی راہ سے بدل جائے وہ میڈیا نہیں اسلئے دشمنان راست کی دھمکیاں ‘ گولیاں اور بم و جبر حق و سچ کے میڈیا کے سفر کو نہ تو روک سکتا ہے اور نہ ہی اپنی مرضی و منشاءکے رخ پر موڑ سکتا ہے بلکہ اب میڈیا اور زیادہ فعال و منظم انداز سے ان دہشتگردوں کو بے نقاب کرکے عوام میں ان کیلئے موجود ہر قسم کی ہمدردی کے خاتمے کا فریضہ و مشن ادا کرے گا تاکہ عوام کو ان دہشتگردوں اور امن دشمنوں سے نجات حاصل ہو سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com