ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ وہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مشکل اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔ جاپان میں ایوان بالا کے لیے ہونے والے ان انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 65 نشستوں پر کامیاب رہی ہے۔
مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان کو 17 نشستیں حاصل کر پائی ہے۔ حکومتی اتحاد کو ایوانِ بالا میں 59 نشستیں پہلے سے ہی حاصل ہیں جس کے بعد دونوں ایوان اب آبے حکومت کے کنٹرول میں ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جیت آبے کے ہاتھ مضبوط کرے گی۔ وہ ملک کو گزشتہ دو دہائیوں سے درپیش اقتصادی بے چینی کی کیفیت سے نکالنے کے لیے اصلاحات کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔