لاہور (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ دنیا کاقانون ہے جب تک جرم ثابت نہ ہوسزانہ دو، اگرکسی کی مرضی کے نتائج نہیں آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں، ہم نے کبھی اکیلے اڑان کا سوچا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے،ہم چھوٹے صوبے محرومیوں کا شکار ہیں، سندھ کو محرومیوں کا سامنا رہا، مشکل سے نکلنے میں ٹائم تو لگے گا،ہم نے 18 ویں ترمیم بحال کر کے آئین کواصل شکل دی۔