ایم ایم روڑ سڑک پر مرمت کئے بغیر بل پاس کرانے کی خبر اور اینٹی کرپشن کو درخواست فتح پور (امیر حمزہ) ایم ایم روڑ سڑک پر مرمت کئے بغیر بل پاس کرانے کی خبر اور اینٹی کرپشن کو درخواست دئے جانے پر محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدار متحرک، رکے ہوئے کام کو دن رات کام کر کے مکمل کرنا شروع کر دیا ، بدھ کے روز چوک اعظم شہر میں روڑ کی مرمت کا کا م شروع، 4جولائی 2014کو ریجنل ڈائر یکٹر محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو طلب کر لیا ، تفصیل کے مطابق ایم ایم روڑ چوک منڈا سے فتح پور تک سڑک کی مرمت کا ٹھیکہ ہوا ،جس میں محکمہ ہائی وے پراونشل مظفر گڑھ کے ایکسین محمد طارق، ہائی وے لیہ کے ایس ڈی او گلفام محمد اقبال ،سب انجینئر نور خان نے سڑک کا کام مکمل کئے بغیر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کا فرضی بنا کر پاس کر لیا تھا ،جب کہ فتح پور تا چوک اعظم روڑ مکمل کئے بنا ء کام چھوڑ دیا تھا،جب کہ چوک اعظم تا چوک منڈا تک ایک انچ کا بھی کام نہیں کیا،اور بوگس بل بنا کر پاس کر لئے گئے تھے ، حاجی محمد ارشد انسپکٹر ہائی وے زونل چیئرمین آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین سی بی اے نے ریجنل ڈائر یکٹر محکمہ اینٹی کرپشن کو محکمہ ہائی وے کے افسران کا اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے بل پاس کرنے اور ٹھیکیدار کے غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال پر تحریری طور پر 30جون 2014کو شکایت کی تھی ، مذکورہ ٹھیکیدار نے اینٹی کرپشن کی درخواست اور خبر کی اشاعت پر چوک اعظم میں رکے ہوئے کام کو دن رات کر کے مکمل کرنا شروع کر دیا ہے ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے بھی تحریری درخواست پر محکمہ ہائی وے پراونشل کے ایکسین،ایس ڈی او اور سب انجینئر کو 4اپریل 2014کو طلب کر لیا ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرپٹ افسران کا احتساب کریں گے، محکمہ ہائی وے کے افسران نے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں فتح پور (امیر حمزہ) کرپٹ افسران کا احتساب کریں گے، محکمہ ہائی وے کے افسران نے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہمیں کاروائی سے رکوانے کے لئے پریشرائز بھی کیا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار حاجی محمد ارشد زونل چیئر مین ،ملک غلام عباس ڈویزنل چیئر مین آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین سی بی اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تفصیل کے مطابق گز شتہ روز محکمہ ہائی وے پراونشل کے ایکسین ،ایس ڈی او لیہ ،سب انجینئر نے ملی بھگت سے کام مکمل کئے بناء بل پاس کر کے مذکورہ ٹھیکیدار کو دے دیا تھا ، انہوں نے صحافیوں کو چوک اعظم سے چوک منڈا تک دورہ کرایا ،جہاں پر ایم ایم روڑ پر مذکورہ ٹھیکیدار کے طرف سے ایک انچ بھی کام نہیں ہوا ، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ افسران نے کرپشن کی انتہاء کی ہوئی ہے ، سڑکوں کی تعمیرومرمت کے نام پر ٹھیکیداروں سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر غیر معیاری اور ناقص میٹریل سے ہونے والے کاموں کو اوکے کر رہے ہیں، جس سے ملکی سرمائے کا نقصان ہو رہا ہے ، ہم کرپٹ افسران کا احتساب کریں گے ،ہمیں پریشرائز بھی کیا جا رہا ہے ،ہم محکمہ اینٹی کرپشن کو مکمل ثبوت فراہم کرکے ان کے خلاف کاروائی کروائیں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاسود قرضہ کی فراہمی حکومت کا احسن اقدام ہے فتح پور (امیر حمزہ) بلاسود قرضہ کی فراہمی حکومت کا احسن اقدام ہے ،اس سے ہنر مند فائدہ اٹھا سکیں گے، ان خیالات کا اظہار ایم وائی او کسان ونگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد زاہد نے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگار افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے کوشاں ہے ، بلاسود قرضہ ہر طبقہ اور ہر عمر کے افراد کے لئے ہے،اور پاکستانی شہری حکومت کے طرف سے بلا سود قرضہ حاصل کر کے اپنابہتر روزگار کما سکیں گے۔