کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر بلدیاتی انتخابی شیڈول میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نامزد مئیر کراچی کہتے ہیں کہ اگر اختیارات نہ ملے تو اختیارات چھین لیں گے۔
کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مئیر کے اختیارات اور بلدیاتی سیٹ اپ میں تاخیر کے خلاف ایم کیو ایم نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔
مظاہرے سے متحدہ کے نامزد مئیرکراچی وسیم اختر، قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارا لحسن سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی سیٹ اپ میں تاخیر کر کے سندھ حکومت آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ التواء کا مقصد حکومت سندھ کی کرپشن مہم کو جاری رکھنا ہے، اگر من مانیاں جاری رہیں تو متحدہ سندھ اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونے دے گی۔