پشاور (جیوڈیسک) اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
مشتبہ ٹھکانوں اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ ایسے ہی ایک سرچ آپریشن کے دوران غلجو ، مشتی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ہیلی کاپٹر بھی فضا میں گشت کرتے رہے۔