اورکزئی ایجنسی (جیوڈیسک) اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر سے 6 مزدروں کی لاشیں ملی ہیں۔ تمام افراد کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہیپو لٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں عبد الولید نامی شخص کے گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مر نے والے تمام افراد کا تعلق خیبر ایجنسی کے آفریدی قبیلے سے ہے جو محنت مزدوری کے لیے اورکزئی ایجنسی آئے تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔