اپر اورکزئی ایجنسی (جیوڈیسک) اپر اورکزئی ایجنسی کے آئی ڈی پیز 6 برس گزرنے کے باوجود اپنے گھروں کو واپس نہ جاسکے۔ بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ گولہ باری نے متاثرین کے گھروں کو رہنے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔
متاثرین اپر اورکزئی ایجنسی 2008 میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ہنگو میں قائم خیمہ بستی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ جہاں انہیں مشکلات حالات کا سامنا ہے۔ جبکہ سات برسوں کے دوران علاقے میں موجود ان کے مکانات کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔
اپر اورکزئی اور اسماعیل زئی میں بہت سے مکانات تباہ ہونے کے باعث رہنے کے بھی قابل نہیں رہے۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مکانات کی ازسرنو تعمیر کی جائے۔