اورکزئی ایجنسی (جیوڈیسک) لوئر اورکزئی ایجنسی میں جرگے پر دستی بم حملے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ماورا میں زمین کے تنازع پر ہونے والے جرگہ پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جرگے میں شامل افراد نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔