اورکزئی ایجنسی (جیوڈیسک) اورکزئی ایجنسی کے ایک مدرسے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
مشٹی میلہ کے مدرسہ صدیقہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں مدرسے کے مہتمم کا بھائی امین جاں بحق ہو گیا اور تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو کوہاٹ سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، ریموٹ کنٹرول بم جمعے کی نماز کے دوران نصب کیا گیا تھا۔