اورکزئی میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک

Orakzai

Orakzai

اوزکزئی ایجنسی (جیوڈیسک) شیریں درہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے شیریں درہ چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد بھی ہلاک ہو ئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ک آغاز میں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے شاہین درہ میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے تھے۔