پشاور (جیوڈیسک) وفاق کے زیرانتطام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔
اس سے قبل رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔