اورکزئی(جیوڈیسک)اپر اورکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں آرمی آفیسر سمیت 3 اہلکار جاں بحق جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں8 شدت پسند مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے اوڈل میں آج صبح بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آرمی آفیسر سمیت3 اہلکارموقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔