لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن پراجیکٹ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ اورنج ٹرین پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت منصوبے کے لیے اراضی نہیں لی گئی جبکہ منصوبہ کے لیے ماحولیاتی سروے نہیں کیا گیا جس سے شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ چکا ہے لہذا عدالت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام روکنے کا حکم جاری کرے۔
جسٹس شاہد کریم نے اورنج لائن ٹرین کےخلاف درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔