لاہور (جیوڈیسک) اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے پرتعمیراتی کام کے دوران بین الاقوامی طے شدہ حفاظتی معیارکواختیار نہیں کیا گیا ہے جب کہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے اب تک درجنوں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے. اس لئے عدالت سے اسدعا ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطابق کی جائے۔
واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کےتعمیراتی کام کے دوران اب تک کم از کم 9 افراد جاں بحق جب کہ 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔