اورنگی اور نیو کراچی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کراچی میں فائر نگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جسےاسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔